(ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل، بہادرآباد، جمشید روڈ کے اطراف بادل برسنے لگے۔کراچ میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔
اورنگی ٹاؤن، گلشنِ حدید، بلدیہ ٹاؤن، سپر ہائی وے ملیر میں تیز بارش جبکہ یونیورسٹی روڈ، گلشنِ اقبال، شاہراہ فیصل، گلستانِ جوہر میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل تیز اور موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔