ویب ڈیسک:لاہور میں کاہنہ کے علاقہ صوئے اصل میں افسوسناک واقعہ، دو سگے بھائیوں سمیت تین بچے مچھلی فارم پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں علی اور عثمان سگے بھائی تھے، 12 سالہ حسنین بھی نہاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔
تینوں بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں، پولیس نے واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی۔