لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم، 195 رنز کی برتری

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم، 195 رنز کی برتری
کیپشن: لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مستحکم، 195 رنز کی برتری

ویب ڈیسک: لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

دوسرے روز کا کھیل گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز سے کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جارڈن کاکس نے 73 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، تاہم انہیں علی عثمان نے آؤٹ کیا۔ جو روٹ 66 رنز بناکر پویلین لوٹے، جبکہ ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے۔

ہیری بروک 91 رنز کے ساتھ انگلینڈ کے نمایاں بلے باز رہے۔ ان کا ایک رن پر کیچ سلمان علی آغا نے ڈراپ کیا، جس کا انگلینڈ کو فائدہ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لائن اپ ناکام رہی اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں صرف 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے اور دوسرے روز مزید 254 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے اپنی برتری 195 رنز تک پہنچا دی۔

Watch Live Public News