ویب ڈیسک: انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر اور ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ برابر کردیا۔
جو روٹ نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 66 رنز کی اننگز کھیلی، جو ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 68ویں نصف سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کے سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔
سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 200 ٹیسٹ میچز کھیلے اور اپنے شاندار کیریئر میں 68 نصف سنچریاں اور 51 سنچریاں اسکور کیں۔ وہ 15 ہزار 921 رنز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔
جو روٹ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں اور 14 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔
روٹ کی مسلسل عمدہ کارکردگی نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے کئی بڑے ریکارڈز کے قریب پہنچا دیا ہے، جبکہ سچن ٹنڈولکر کے متعدد ریکارڈز کو بھی ان کے لیے چیلنج بنادیا ہے۔