فیلڈ مارشل سےکانگو کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سےکانگو کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کانگو کے چیف آف ڈیفنس  وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو  پہنچے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکانگو کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے  ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو آمد پر کانگو کے چیف آف ڈیفنس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   پاکستان اور کانگو میں دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے نئے مواقع پر گفتگو کی گئی۔

  پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   پاکستان اور جمہوریہ کانگو نے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   کانگو کے چیف آف ڈیفنس کی پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔ کانگو کے چیف آف ڈیفنس کی پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے عزم کو سراہا، کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور مقامی سطح پر استعداد بڑھانے میں پاکستان کی پیش رفت کی تعریف کی۔

Watch Live Public News