لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دیدی

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک)پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلیڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے ہرا کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

لیڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری 233 کے جواب میں پاکستانی ٹیم 135 پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ ٹیم 409 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، انگلیںڈ کی جانب سے  ہیری بروک 91 اور جارڈن کاکس73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 اور خرم شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

238 رنز کے خسارے سے پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تاہم 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 41 رنز  بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود 29، عبداللّٰہ شفیق 15 اور سعود شکیل نے 14 رنز بنائے جبکہ امام الحق صفر، آذان اویس 9، کپتان سلمان علی آغا 4، علی عثمان 7، خرم شہزاد 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اس اننگز میں 3 اور مجموعی طور پر 8 وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ جوش نے بھی اس اننگز میں 3 جبکہ میچ میں 8 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ہے جبکہ جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

Watch Live Public News