وزیراعظم کی انڈر 19 ایشیاء کپ  جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد 

وزیراعظم کی انڈر 19 ایشیاء کپ  جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد 

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیاء کپ  جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی، پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ  انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Watch Live Public News