ویب ڈیسک:پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کےکپتان فرحان یوسف نے ٹائٹل جیتنے کے بعد فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر دو کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔
بھارت کو انڈر19 ایشیاکپ فائنل میں عبترناک شکست دینے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ہم اس مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔
فرحان یوسف نے کہا کہ پاکستان کے دو ابھرتے ہوئے اسٹار پلیئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمیر اور حمزہ نے بہت اچھا کھیلا۔
کپتان پاکستان انڈر19 ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ میں ہدف سے مطمئن تھا 348 اچھا اسکور تھا، ہم بھارت سے پہلا میچ ہارے لیکن مینجمنٹ نے سپورٹ کیا۔
ایشیا کپ انڈر19 فائنل میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے سمیر منہاس نے اپنی فتح گر اننگز پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے یہ اچھی اننگ تھی۔
سمیر منہاس نے مزید کہا کہ بھارت کے میچ کا کوئی پریشر نہیں تھا، یہ اننگز میرے لیے بہت یادگار ہے، میں نے اپنے انداز میں بیٹنگ کی۔
پاکستان کے سمیر منہاس نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنزبنائے، انھوں نے 5 اننگز میں 471 رنز اسکور کیے اور ایونٹ میں 2 سنچریاں اور 1 نصف سنچری بنائی، سمیر منہاس نے ایونٹ میں 19 چھکے اور 41 چوکے لگائے۔
دریں اثنا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان اور سمیر منہاس کو شاباش دی اور کہا کہ ویلڈن ٹیم پاکستان، شاباش سمیر منہاس، انھوں نے کہا کہ بھارت کو ہرانے میں سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی