لاہور میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
لاہور: ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس کے باعث جنوبی پنجاب اور سندھ میں طوفانی بارش سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ پیر (رات) اور منگل کے روز کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسی خیل، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر (رات) سے جمعہ کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، باجوڑ، کرم، خیبر، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،جہلم، چکوال، میانوالی ،بھکر،سرگودھا، فیصل آباد ،قصور، شیخو پورہ، جھنگ ، خوشاب، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں منگل اور بدھ کے روز آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ منگل سے جمعہ کے دوران مری، گلیات، نتھیا گلی، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی اور چند مقا مات پر شدیدبرفباری کی توقع ہے۔ ممکنہ اثرات: آندھی، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خیبرپختو نخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور خصوصاً فیصل آباد،لاہور، قصور، شیخو پورہ،حافظ آباد ،گجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ اور گردونواح میں کھڑی فصلوں اور سٹرکچرز کو نقصان کا بھی خطرہ ہے۔ پیر (رات) اور منگل کو بلوچستان،جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کی وجہ سے سٹرکچرز اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ مری، گلیات، نتھیا گلی، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، نیلم ویلی، باغ، حویلی، استور، اسکردو اور ہنزہ میں درمیانی اور شدید برفباری کے باعث منگل سے جمعرات کے دوران رابطہ سڑ کیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔

Watch Live Public News