ویب ڈیسک: معمولی تلخ کلامی پر دوکاندار نے طیش میں آکربابو صابو چیک پوسٹ کےانچارج انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی پرملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا،انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا، معمولی تلخ کلامی پر دوکاندار نے طیش میں آکرپولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے دوکاندار عدیل کو حراست میں لے کرشیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہےکہ ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی۔ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا۔
موقع پر اعلی افسران موجود جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران موقع پر پہنچےاور جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعہ معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں پیش آیا،فائرنگ کرنے والا ملزم عدیل پولیس کی گرفت میں ہے،تمام شواہد اکٹھے کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ انسپکٹر سیف اللہ قانون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا،جاں بحق انسپکٹر کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،لاہور پولیس ایک خاندان ہے،مقدمہ کی مکمل پیروی، خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،فرض کی راہ میں پولیس ہر وقت جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتی ہے،شہیدوں کی امین لاہور پولیس فرض کی راہ جان کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔