سانحہ گل پلازہ: مزید3لاشوں کی شناخت ہوگئی،17لاشیں تاحال ناقابل شناخت

سانحہ گل پلازہ: مزید3لاشوں کی شناخت ہوگئی،17لاشیں تاحال ناقابل شناخت
کیپشن: سانحہ گل پلازہ: مزید3لاشوں کی شناخت ہوگئی،17لاشیں تاحال ناقابل شناخت

ویب ڈیسک: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید تین افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، جس کے بعد شناخت شدہ لاشوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ طور پر جن لاشوں کی شناخت ہوئی ہے ان میں محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم شامل ہیں، جن کی میتیں ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

دیگر جاں بحق افراد میں کاشف، مصباح، عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی اور تنویر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں اب تک مجموعی طور پر 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 17 لاشیں تاحال ناقابلِ شناخت ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے لیے 50 خاندانوں سے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

فائر آفیسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کی مکمل سرچ مکمل کر لی گئی ہے جہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، تاہم تہہ خانے کا دبا ہوا حصہ ابھی تلاشی کے مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ عمارت کے دوسرے اور تیسرے فلور کو بھی کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی نے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

Watch Live Public News