(ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کردیے ہیں ۔
آئی سی سی نے بنگلہ دیش ٹیم کی بھارت جانے کے فیصلے پر اعلامیہ جاری کردیا، آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کو برقرار رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کنہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہوگا ، بنگلہ دیش ٹیم کے میچز بھارت مین کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش کے میچز کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جائزے کے مطابق بنگلا دیش کے کھلاڑیوں میڈیا پرسنز آفیشلز اور فینز کو بھارت کے کسی وینیو پر خطرہ نہیں،بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہے کہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے ،کسی مصدقہ سیکورٹی خطرے کے نہ ہونے پر شیڈول کق تبدیل کرنا غلط مثال بن سکتی تھی۔
اعلامیے کے مطابق آئی سی سی نے بی سی بی کے ساتھ معاملے کے حوالے متعدد میٹنگز کیں، بی سی بی کو ایونٹ کا سیکورٹی پلان کو شئیر کیا جاتا رہا ہے، بی سی بی اپنے موقف پر ایک ڈومیسٹک لیگ کھلاڑی کو نکالے جانے کے غیر متعلقہ واقع کی بنیاد پر قائم رہا ،اس واقعہ کا ورلڈ کپ کے سیکورٹی فریم ورک سے کوئی تعلق نہیں ۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آزادانہ سیکورٹی کے جائزہ اور اس کی سفارشات کی روشنی میں ایسی کوئی چیز نہیں تھی کہ جس ٹورنامنٹس کے میچ کو ری لوکیٹ کیا جاتا۔