واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی پر سکھ فار جسٹس کا دبنگ اعلان

واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی پر سکھ فار جسٹس کا دبنگ اعلان
کیپشن: واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی پر سکھ فار جسٹس کا دبنگ اعلان

ویب ڈیسک: انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم سکھ فار جسٹس (SFJ) نے بھارتی یومِ آزادی 15 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرے اور بھارتی پرچم نذر آتش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سکھ فار جسٹس بھارتی سفارتخانے کے سامنےبھارتی جھنڈے  کو  نذر آتش کرے گی، سکھ فار جسٹس 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کرے گی ۔

سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق " واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ دہشت گرد سرگرمیوں کا گڑھ ہے،2047 تک بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے،کیا جے شنکر 15 اگست کو ترنگا بچانے واشنگٹن آئیں گے؟۔

سکھ برادری عالمی سطح پر حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں متحد اور پرعزم ہے،وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر مودی سرکار کے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف مظالم سب کے سامنے لائے جائیں۔

Watch Live Public News