ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ
کیپشن: ملک بھر میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 47 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 68 ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 219 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 396 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Watch Live Public News