پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرجری کا آغاز ہوگیا،اہم خبرآگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرجری کا آغاز ہوگیا،اہم خبرآگئی
کیپشن: پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرجری کا آغاز ہوگیا،اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی متوقع ہے، وہاب ریاض کا کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے البتہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں ہے۔

پاکستان ٹیم کا نومبر تک کوئی وائٹ بال میچ شیڈول نہیں ہے اس لیے بابر کی کپتانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا۔ 

ادھر قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے 7 افراد پر مشتمل سلیکشن کمیٹی بنائی تھی، جس کا کوئی چیئرمین نہیں تھا۔

سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف ، وہاب ریاض ، عبدالرزاق، اسدشفیق، ہیڈ کوچ ، کپتان اور ایک اینالسٹ شامل تھے۔

Watch Live Public News