ایئر انڈیا بحران کا شکار، انتظامی غفلت پر سوالیہ نشان

ایئر انڈیا بحران کا شکار، انتظامی غفلت پر سوالیہ نشان
کیپشن: ایئر انڈیا بحران کا شکار، انتظامی غفلت پر سوالیہ نشان

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر وسعت کے دعوے کرنے والی ایئر انڈیا اپنے اندرونی نظام کو درست کرنے میں ناکام ہوگئی۔ ایئر انڈیا میں تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث فلائٹ منسوخی اور حادثات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اے این آئی کے مطابق: "مرمت اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ایئر انڈیا کئی بین الاقوامی اور داخلی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان"کرچکی ہے۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ پروازوں میں دبئی سے چنئی، دہلی سے میلبورن اور دبئی سے حیدرآباد کی پرواز منسوخی شامل ہے۔اسکے علاوہ پونے، احمد آباد، حیدرآباد اور چنئی سے دہلی اور ممبئی کی پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔  گزشتہ روز ایئر انڈیا کی جانب سے تین بین الاقوامی پروازیں تکنیکی خرابیوں کے باعث منسوخ کی گئیں۔

فلائٹ کی منسوخی کے حوالے سے کچھ دیر پہلے ہی اطلاع دینے پر مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پروازوں کی بارہا منسوخی اور طیاروں کی فنی خرابیاں ایئر انڈیا کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر ذمہ دار انتظامی رویے کو بے نقاب کرتی ہیں۔دیگر ایئر لائنز نے حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی روٹ میں تبدیلی کی صورتحال کو بہتر طریقے سے سنبھالا جبکہ ایئر انڈیا کی انتظامی خامیاں کھل کر سامنے آئیں۔

ایئر انڈیا کی پرواز بوئنگ 787 کے حالیہ حادثے کے بعد طیاروں کےہنگامی معائنے کا مطلب تھا کہ انتظامی نظام پہلے سے ہی ناقص تھا جو کہ ایئر انڈیا کی ناکامی ہے ۔اگر جہازوں کی تیاری میں سب کچھ ٹھیک تھا تو 7 طیارے کیوں گراؤنڈ ہوئے؟ ایئر انڈیا کا انتظامی بحران سے نمٹنے میں سست رد عمل اور ناقص حکمت عملی نے ادارے پر عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا۔

Watch Live Public News