لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی میزبانی واپس لینے کا امکان

لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی میزبانی واپس لینے کا امکان

(ویب ڈیسک)ذرائع کے مطابق   لارڈز سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی میزبانی واپس لینے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز پچ کی رپورٹ کے بعد ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی بھی خدشات کا شکار ہوگئی، آئی سی سی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ کی پچ کو غیر مطمئن ریٹنگ دی تھی۔

 برطانوی میڈیا کے مطابقڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی لارڈز کی بجائے اوول کو دی جا سکتی ہے،اس حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے 2031 تک ڈبلیو ٹی سی فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے رکھی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی واپس لینے کے باوجود لارڈز دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گا، ای سی بی کے ساتھ معاہدے کے مطابق لارڈز کو دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی ملنا لازمی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان کا انگلینڈ کے ساتھ شیڈول واحد ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News