(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد نے ملاقات کی ،جس میں ایران امریکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد نے ملاقات کی۔آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ ایرانی وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں ۔
ملاقات میں ایران امریکہ تکنیکی سطح کے مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔