ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آج ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فوج کے سب سے بلند رینک فیلڈ مارشل کے اعزازی عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ یہ عہدہ عام طور پر ان افسران کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عسکری میدان میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہو یا قومی دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔
فیلڈ مارشل کا رینک جنرل سے بھی بالا تر ہوتا ہے اور اسے اکثر اعزاز کے طور پر دیا جاتا ہے، نہ کہ کسی مخصوص کمان کی ذمہ داری کے ساتھ۔ یہ اعزاز اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ مذکورہ افسر نے فوجی قیادت میں ایک مثالی معیار قائم کیا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب کسی افسر کو یہ رینک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 1959 میں صدر جنرل محمد ایوب خان کو یہ اعزاز ملا تھا۔
فیلڈ مارشل کو آرمی میں سب سے سینئر اور فائیو اسٹار رینک تصور کیا جاتا ہے، جو کہ غیر معمولی عسکری مرتبہ ہے۔