جرائم کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

جرائم کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
کیپشن: جرائم کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیراعلی پنجاب کا وژن "محفوظ پنجاب"،،، جرائم کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام گیسٹ ہاؤسز کیلئے ’’Hotel Eye‘‘ سافٹ وئیر میں اندارج لازمی قرار دیدیا۔فیصلہ دہشت گردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا۔صوبہ بھر کے نجی گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا " ہوٹل آئی" میں درج کرنا ہوگا۔ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام گیسٹ ہاؤسز اور رہائشی سروسز مہیا کرنے والوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل دیدیا ۔ نجی گیسٹ ہاؤسز کے مالکان اپنے لاگ ان سے مہمانوں کی معلومات فراہم کریں گے۔’’ہوٹل آئی‘‘ پر رجسٹریشن کیلئے 15جون 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔دنیا بھر میں چلنے والی آن لائن بکنگ ایپلیکیشنز سے بکنگ کروانے والوں کی بھی رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے گیسٹ ہاؤسز کیخلاف ’’پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریذیڈنس ایکٹ 2015‘‘ کے تحت کاروائی ہوگی۔

اس سے قبل پنجاب میں رجسٹرڈ ہوٹلز ہی ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ وئیر سے منسلک تھے۔بیرون ملک اور اندرون ملک سے متعدد افراد پنجاب کے گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرتے ہیں۔رہائیشوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم پیشہ عناصر پر شکنجہ مضبوط ہوگا۔

Watch Live Public News