جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےاعزاز میں تقریب،شہدا کو خراج عقیدت

جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےاعزاز میں تقریب،شہدا کو خراج عقیدت
کیپشن: جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےاعزاز میں تقریب،شہدا کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: جنرل ہیڈکوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے آغاز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور خاص طور پر سول اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے۔خاص طور پر ان شہداء کے لیے جو پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، افسران، جوانوں اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ موقع پر امن، قومی یکجہتی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

Watch Live Public News