واٹس ایپ میں صارفین کیلئے دلچسپ فیچر کا اضافہ 

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے دلچسپ فیچر کا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے ایک دلچسپ فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔جس کے تحت صارفین میسجز پر ایموجیز کے ساتھ ساتھ  اب اسٹیکرز کے ذریعے بھی ری ایکٹ کرسکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں کسی میسج پر ری ایکشن کا فیچر صارفین کو کافی عرصے سے دستیاب ہے ، ابھی اگر کسی میسج پر ری ایکٹ کرنے کیلئے اس کو دبایا جائے تو ایموجیز کی فہرست میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔

یہ فیچر صارفین میں کافی مقبول ہے کیونکہ اس سے صارفین کسی میسج پر علیحدہ سے ریپلائی کرنے کی بجائے فوری ری ایکٹ کر سکتے ہیں ۔تاہم کبھی کبھار ایموجیز سے کسی فرد کے احساسات کا اظہار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

اکثر صارفین زیادہ تخلیقی یا جذباتی انداز سے ری ایکٹ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے واٹس ایپ نے اسٹیکر ری ایکشنز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیکر لائبریری سے اسٹیکرز کو ری ایکٹ کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ اسٹیکرز ری ایکشنز سے بات چیت کے دوران جذبات کا اظہار زیادہ اچھے انداز سے کیا جاسکے گا.

رپورٹس کے مطابق یہ نیا فیچر ایموجی ری ایکشن کی طرح ہی کام کرے گا لہذا اسے استعمال کرنا بھی آسان ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیکر ری ایکشنز کا فیچر میسج ببل کے اوپری بائیں کونے میں نظر آئے گا۔سب سی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین ممکنہ طور پر کسی ایک میسج پر ایموجی اور اسٹیکر دونوں کے ذریعے ری ایکٹ کرسکیں گے۔

Watch Live Public News