خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،گزشتہ 48 گھنٹوں میں 23 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،گزشتہ 48 گھنٹوں میں 23 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز  نے کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 23 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں ۔ دتہ خیل، سپین وام اور بنوں میں کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 48 گھنٹوں میں فتنہ الخوارج کے  23 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ کارروائی میں مطلوب خارجی لیڈر جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جان میر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا، سر کی قیمت مقرر تھی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ تیار شدہ دیسی ساختہ بم اور دہشت گرد نیٹ ورک کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زیرِ زمین سرنگوں اور بنکروں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا۔علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News