ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کو ایک اور سبکی کا سامنا، دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق بھی کر دی گئی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں، دبئی ایئر شو میں شریک دنیا بھر کے ماہرین نے بھی بھارتی طیارہ گرنے کا منظر دیکھا، بھارتی طیارہ گرنے کے مقام پر سائرن بھی بجائے گئے، بھارتی طیارہ گرتے ہی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز ڈھائی فیصد گرگئے۔
بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کو ونگ کمانڈروکرم سنگھ اڑا رہے تھے، ونگ کمانڈر وکرم سنگھ کا شمار بہترین بھارتی پائلٹس میں ہوتا تھا، پائلٹ نے ٹریننگ کورس کے 17 اسٹیج مکمل کر رکھے تھے، ونگ کمانڈروکرم سنگھ نے تیجس طیارے کی 6 ماہ اسپیشل ٹریننگ بھی کررکھی تھی.