بھارتی جنگی  طیارہ کریش ہونے پر دبئی ایئر شو انتظامیہ کا بیان آگیا

بھارتی جنگی  طیارہ کریش ہونے پر دبئی ایئر شو انتظامیہ کا بیان آگیا

ویب ڈیسک: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی  طیارہ  تیجس کے گرنے کے بعد ایئر شو انتظامیہ کا بیان بھی آ گیا۔

دبئی ایئر شو کی انتظامیہ نے ایئر شو کے مزید فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کر دیے اور کہا کہ بھارتی طیارہ گرنے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، متاثرہ علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ایئر شو انتظامیہ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کیں۔

واضح رہے کہ دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی ایئر فورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی اور طیارہ گرنے کی تحقیقات کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

خیال رہے کہ تیجس کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ہال) نے تیار کیا تھا،  تیجس کو 4.5 جنریشن کا طیارہ قرار دیا جاتا ہے، جو جنریشن کے اعتبار سے رافیل کے ہم پلہ ہے، تباہ ہونے والا بھارتی طیارہ تیجس 2016ء سے بھارتی فضائیہ کا حصہ تھا۔

Watch Live Public News