کیمیکل فیکٹری میں دھماکے،20 افراد جاں بحق، مالک گرفتار

کیمیکل فیکٹری میں دھماکے،20 افراد جاں بحق، مالک گرفتار

(ویب ڈیسک ) فیصل آباد کے علاقے  ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے  کے باعث 20 افراد جان سے گئے جبکہ پولیس نے فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  فیکٹری مالک محمد قیصر چغتائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد  20 ہو گئی جبکہ  جاں بحق ہونے والے 19 افراد کی شناخت ہو چکی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 22 سالہ نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہوئی۔

Watch Live Public News