ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل بنائے جانے کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کے لیے اشتہار میں اہلیت کی شرط رکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کر دیا تھا۔