ویب ڈیسک: سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے پیش نظر بدھ کو بلوچستان کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے اہم بیان جاری کیا ہے کہ ضروری مرمتی کام کے باعث 22 اکتوبر 2025 بروز بدھ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کو بلوچستان میں بعض اہم تنصیبات کی مرمت کا کام کرنا ہے، بلوچستان میں مرمت کا کام موسم سرما سے قبل شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 22 اکتوبر بروز بدھ مستونگ اور قلات میں گیس کی فراہمی بند رہے گی اور گیس کی بندش صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس دوران گیس کی بندش کے پیش نظر متبادل انتظامات کریں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔
کمپنی کی انتظامیہ نے گیس کی بندش سے صارفین کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔