ویب ڈیسک: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے دوسرے دن 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو سلمان علی آغا 45، سعود شکیل 66، شاہین شاہ آفریدی صفر، ساجد خان 5 اور آصف آفریدی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل امام الحق 17، بابر اعظم 16، عبداللہ شفیق 57، محمد رضوان 19 اور کپتان شان مسعود 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔