ویب ڈیسک: جاپان کی پارلیمنٹ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیر اعظم کا انتخاب کیا ہے۔ سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی ووٹنگ میں واضح برتری حاصل کرکے جاپان کی 104ویں وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی کو ایوان نمائندگان میں 237 اور ایوان بالا (ہاؤس آف کونسلرز) میں 125 ووٹ ملے۔ اس جیت کے ساتھ وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئیں۔
اطلاعات کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ماہرین کے مطابق ان کی کامیابی جاپانی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے جسے ملک کی روایتی سیاسی فضا میں ایک تاریخی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔