ویب ڈیسک:پاکستان میں vivo نے اپنا نیا اسمارٹ فون V60 Lite متعارف کرا دیا ہے، پاکستانی مارکیٹ میں یہ فون آسانی سے دستیاب ہے جبکہ ملک بھر میں آن لائن پلیٹ فارمز پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویوو نے اپنے جدید اسمارٹ فون V60 Lite کے باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ایک نئے دور کا سنگِ میل ثابت ہوگا، خاص طور پر اُن صارفین کے لیے جو سفر کے دوران یادگار تصویرمیں قید کرنا پسند کرتے ہیں۔
ویوو کا یہ نیا فون Travel Portrait Perfect Partnerکے طور پر متعارف کرایا گیا،’vivo V60 Lite‘ کے دو ماڈل دستیاب ہیں، ایک ’وی 60 لائٹ 5جی‘ جس کی قیمت 94,999 رکھی گئی ہے، دوسرا ’وی 60 لائٹ 5جی‘ اس کی قیمت 76,999 مقرر کی گئی ہے۔
vivo نے اس فون میں اپنی جدید AI Aura Light Portrait ٹیکنالوجی شامل کی ہے، جو خودکار طور پر روشنی اور رنگ کے درجہ حرارت کو ایڈجسٹ کرتی ہے، تاکہ ہر تصویر قدرتی اور دلکش لگے۔
یہ نیا فون آج کے جدید طرزِ زندگی رکھنے والے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ جہاں بھی ہوں اپنی یادوں کو بہترین انداز میں محفوظ کر سکیں۔
ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، جناب محمد زُہیر چوہان نے کہا کہ’ V60 Lite‘کے ساتھ ہم ہر سفر میں اسٹوڈیو معیار کی پورٹریٹ فوٹوگرافی فراہم کر رہے ہیں۔
یہ ہماری اس مستقل کوشش کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم جدید ترین امیجنگ ٹیکنالوجی کو طرزِ زندگی پر مبنی ڈیزائن کے ساتھ جوڑیں خاص طور پر ان لمحات کے لیے جو یادگار بننے کے قابل ہوں۔