لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی طرف سے سیریز منسوخ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے ملک میں کرکٹ کھلنا پسند کریں گے جہاں پر دنیا بھر میں کھیلوں پر منڈلاتی دہشت گردی سے نمٹنے کی ہمت ہو اور وہ اس سے مقابلے کیلئے تیار ہوں۔ https://twitter.com/wasimakramlive/status/1440106509191430148 سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وسیم اکرم نے لکھا کہ ” ساری زندگی گیڈر بنے رہنے سے ایک دن شیر بن جانا بہتر ہے، بدقسمتی سے ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں دہشت گردی کے خطرات سے تمام ممالک کھیلوں اور تفریح کی کمی کا شکار ہیں۔ لیکن میں ایک ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کروں گا جو اس سے مقابلے کیلئے تیار ہو“۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے بعد اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور اس معاملے پر دنیا بھر کے کرکٹ لوورز نے حیرانی کا اظہار کیا ہے جبکہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے اس اقدام کی کھلم کھلا مخالفت کی ہے۔