بابر اعظم اور چاہت فتح علی خان کادلچسپ مقابلہ،AIویڈیونےدھوم مچادی

بابر اعظم اور چاہت فتح علی خان کادلچسپ مقابلہ،AIویڈیونےدھوم مچادی
کیپشن: بابر اعظم اور چاہت فتح علی خان کادلچسپ مقابلہ،AIویڈیونےدھوم مچادی

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن میں ایک منفرد اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان اور قومی کرکٹر بابر اعظم کے درمیان مزاحیہ مقابلہ دکھایا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اس اے آئی سے تخلیق کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چاہت فتح علی خان، جو اپنی منفرد گائیکی اور انداز کی وجہ سے مقبول ہیں، بابر اعظم کو گیند کرواتے ہیں۔ بابر اعظم اس گیند پر زور دار چھکا لگا دیتے ہیں، جس پر شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کچھ صارفین نے ویڈیو کو تفریحی انداز میں لیا جبکہ کچھ نے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ ویڈیو دراصل چاہت فتح علی خان کی ایک کلپ پر مبنی ہے جس میں وہ میدان میں گیند بازی کا انداز دکھا رہے تھے، تاہم اسے اے آئی کی مدد سے تبدیل کرکے ایک مزاحیہ منظرنامہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں، لیکن ٹیم کی مجموعی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ بابر کی کپتانی میں زلمی اب تک صرف ایک میچ جیت سکی ہے، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News