پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ،اہم خبرآگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ،اہم خبرآگئی
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ،اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک: سندھ اور پنجاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث قلت کا خدشہ پیداہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ بھر میں جاری مظاہروں اور سڑکوں کی بندش کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر کے علاقوں میں جاری احتجاج کی وجہ سے تقریباً 800 آئل ٹینکرز پھنس چکے ہیں، جس کے باعث سندھ کے دیہی علاقوں اور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

او سی اے سی نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری اقدامات کریں تاکہ ترسیل کا عمل بحال کیا جا سکے۔

Watch Live Public News