لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے اقدام شروع

لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے اقدام شروع

ویب ڈیسک:محکمہ داخلہ بلوچستان کا اہم فیصلہ ، لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے اقدام شروع کردیے گئے، لیویز اہلکار اور اثاثہ جات ایک ہفتے میں ضلعی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ گوادر لسبیلہ اور حب کے لیویز فورس کے تمام اہلکاروں اور اثاثہ جات ضلعی پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری 

کوئٹہ. جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے مطابق، وفاقی و صوبائی دونوں سطحوں پر کام کرنے والے لیویز اہلکاروں اور ان کے زیرِ استعمال اثاثہ جات کو ضلعی پولیس افسران کے سپرد کیا جائے گا.جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ  اس عمل کو مقررہ مدت یعنی سات روز کے اندر مکمل کرنا لازم ہوگا، حوالگی مکمل ہونے کے بعد وصولی کی تصدیق کے لیے متعلقہ دستاویزات ,محکمہ داخلہ بلوچستان سے شیئر کیے جائیں.

Watch Live Public News