‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام میں اہم پیشرفت

‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام میں اہم پیشرفت
کیپشن: ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت کے “ اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید 12,000 خاندانوں کو جلد بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق اب تک کم آمدنی والے خاندانوں کو 191 ارب روپے سے زائد کے قرضے دیے جا چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 135,410 خاندان مالی امداد حاصل کر چکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 91,000 سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 42,000 گھر زیر تعمیر ہیں، جن کی تکمیل رواں مالی سال میں متوقع ہے۔

پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 11 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، اور ماہانہ اقساط کی مد میں اب تک 10 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی جا چکی ہے، جو اسکیم کی شفافیت اور پائیداری کو ظاہر کرتی ہے۔

بلال یاسین نے کہا کہ اسکیم کا بنیادی مقصد معاشرے کے محروم طبقات کو سستی رہائش فراہم کرنا ہے اور حکومت شفافیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو شامل کر رہی ہے۔

Watch Live Public News