پنجاب میں 55 سالہ شخص تیسری بار میٹرک کے امتحان میں شریک

پنجاب میں 55 سالہ شخص تیسری بار میٹرک کے امتحان میں شریک
کیپشن: پنجاب میں 55 سالہ شخص تیسری بار میٹرک کے امتحان میں شریک

ویب ڈیسک: مظفر گڑھ میں 55 سالہ غلام قادر نے نویں جماعت کا امتحان دے کر یہ ثابت کیا کہ تعلیم کا حصول عمر کی قید سے آزاد ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں غلام قادر نے کہا کہ میرے بچے تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے مجھے بھی تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دی۔ میں ماضی کی ناکامیوں کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہوں۔

غلام قادر نے بتایا کہ وہ میٹرک کے امتحانات میں دو بار ناکام ہو چکے ہیں، لیکن حوصلہ بلند ہے اور ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے کہا کہ آخری بار 13 سال قبل نویں جماعت کا امتحان دیا تھا، اور اس بار پوری تیاری کے ساتھ امتحان میں شریک ہوا ہوں۔ میرا عزم ہے کہ میں یہ امتحان پاس کروں اور اپنی تعلیم جاری رکھوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ علم کے حصول کے لیے عمر کوئی رکاوٹ نہیں، اور وہ ہر قیمت پر سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Watch Live Public News