پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
کیپشن: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 24 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

Watch Live Public News