فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ، خاتون ڈرائیور نے بچی کو روند ڈالا

فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ، خاتون ڈرائیور نے بچی کو روند ڈالا

ویب ڈیسک: فیصل آباد کےایڈن گارڈن میں خاتون ڈرائیور کی گاڑی کا حادثہ ، خاتون ڈرائیور نے موڑ کاٹتے ہوئے پیدل چلتی بچی کو نیچے  دے دیا ۔

خوفناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بچے پیش آنے والے حادثے سے بے خبر ہیں، خاتون نے موڑ کاٹتے ہوئے کار کی بریک لگانے کی بجائے بچوں کو ٹکر  ماری جس کے باعث بچی گاڑی کی نیچے آگئی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی گاڑی نے ٹکر ماری ایک کمسن بچی اور ایک بچے بھی کرگئے خوش قسمتی سے وہ گاڑی کے نیچے نہیں آئے۔

واقعہ کے پیش آنے پر اردگرد موجود لوگ فوراً مدد کے لئے پہنچے اور گاڑی کو اٹھا کر بچی کو نیچے سے نکالا اور ہسپتال منتقل کردیا، بچی کی جان خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Watch Live Public News