اسلام آباد ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، انجن کا ایک پہیہ ٹوٹ گیا

اسلام آباد ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، انجن کا ایک پہیہ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ایکسپریس حادثہ سے بچ گئی، انجن کا ایک پہیہ ٹوٹ گیا، پہیہ لالہ موسیٰ اسٹیشن کے پاس ٹوٹا،ٹرین لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی. 

پہیہ ٹوٹنے سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی، راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین سرائے عالمگیر کے پاس روک دی گئی.

ٹرین کافی دیر سے رکے ہونے پر مسافر پریشان ہوگئے، ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ریلوے ٹیم متاثرہ ٹرین کی بحال میں مصروف ہے، بحالی کا عمل مکمل ہوتی ہی ٹرین روانہ کردی جائے گی۔ 

Watch Live Public News