ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر حارث رؤف کو میچ ریفری کی وارننگ

ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر حارث رؤف کو میچ ریفری کی وارننگ
پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باوجود لاہور قلندرز کےفاسٹ بولر حارث رؤف سزا سے بچ گئے۔ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے والے حارث رؤف کو میچ ریفری نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ پشاور کے خلاف میچ میں حضرت اللہ ززئی کا کیچ کیوں چھوڑا اور جب وکٹ ملی تو جشن منانے کیلئے قریب آنے پر حارث رؤف نےکامران غلام کو تھپڑدےمارا اور پھر گھورا۔ سب مناظر کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ ہوگئے۔ میچ کے بعد حارث رؤف نے کہا کہ یہ تھپڑ نہیں تھا یہ توصرف مذاق تھا۔ حارث کی منطق کو میچ ریفری نے مان لیا اور آئندہ محتاط رہنےکی ہدایت کر دی۔ پرُجوش نوجوان نے بولر کے اس تھپڑ کو سنجیدہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی برہمی کا اظہار کیا، نوجوان کھلاڑی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بولر کی خوشی میں اپنا حصہ ملایا۔ فاسٹ بولر کے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر کرکٹ ماہرین، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔