حج آپریشن کےلئے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز درکار ہوں گے،رواں سال سرکاری پیکج 17 لاکھ اور نجی پیکج 18 سے 25 لاکھ فی حاجی ہونے کا امکان ہے۔ ڈالرز بحران سے حج آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، رواں سال ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج کےلیے پاکستان سے جائیں گے، حج آپریشن کےلئے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز درکار ہوں گے۔ عازمین حج کے لیے رقوم پہلے ڈالرز پھر ریال میں سعودی بینکوں میں جمع کراتے ہیں۔ گزشتہ سال کا 12 لاکھ سرکاری پیکج 17 لاکھ اور نجی پیکج 18 سے 25 لاکھ فی حاجی ہونے کا امکان ہے۔