چیف جسٹس پر بےبنیاد الزامات، اسد طور اور عمران ریاض ایف آئی اے میں طلب

چیف جسٹس پر بےبنیاد الزامات، اسد طور اور عمران ریاض ایف آئی اے میں طلب
کیپشن: Baseless allegations against Chief Justice, Asad Toor and Imran Riaz in FIA

ویب ڈیسک: چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانے کے معاملے میں ایف آئی اے نے یوٹیوبرز اسد طور اور عمران ریاض کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے دونوں یوٹیوبرز کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اسد طور اور عمران ریاض خان کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے طلب کر لیا ہے۔

اسد طور کو 23 فروری صبح 11 بجےطلب کیا گیا ہے جبکہ عمران ریاض خان کو 23 فروری دن 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔