نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا: اسد عمر

نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا: اسد عمر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد وزیراعظم عمران خان کا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔ میں اس میں شریک تھا۔ جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کمرے میں بیٹھی تھی اور نواز شریف کو باہر بھیجنےکے فیصلے پر سب کی رائے مختلف تھی۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔