ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی ڈیپارٹمنٹ نے ایسوسی ایٹ ڈگری (آرٹس، سائنس اور کامرس) پارٹ-1 اور پارٹ-2 سالانہ امتحانات 2026 کے ساتھ ساتھ بی اے (ہیرنگ امپیئرڈ) سالانہ امتحان 2026 کے آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے بیان کے مطابق آن لائن فارم جمع کروانے کی تاریخ 20 فروری 2026 تک مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد داخلے قبول نہیں کیے جائیں گے۔ اس مدت میں داخلہ فارم جمع کروانے کے لیے معمول کے مطابق ایک ہی فیس ادا کرنی ہوگی۔ یہ شیڈول ریگولر امیدواروں، لیٹ کالج امیدواروں، پرائیویٹ امیدواروں اور ڈویژن میں بہتری کے خواہشمند امیدواروں پر لاگو ہوگا۔
پارٹ-1 کے داخلے صرف ان امیدواروں کے لیے ہیں جن کے پاس سپلائی اور ویلڈ چانسز موجود ہوں تاہم نئے امیدوار پارٹ-1 میں داخلہ کے اہم نہیں ہوں گے۔
یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ تمام امیدواروں کو لازمی طور پر آن لائن سسٹم کے ذریعے فارم جمع کروانے ہوں گے۔ بائے ہینڈ اور ڈاک کے ذریعے داخلہ فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
مزید معلومات اور داخلہ فارم جمع کروانے کے طریقہ کار کے لیے پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہدایات دیکھیں۔