غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دستخط کیے

غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دستخط کیے
کیپشن: پاکستان نے بھی غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کرکے اس کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔

 سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا 56 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں امریکا کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے بورڈ آف پیس (Gaza Board of Peace) تشکیل دیا گیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔ پاکستان نے امریکا کی دعوت قبول کرتے ہوئے غزہ امن معاہدے پر دستخط کیے۔

امریکی صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ بورڈ آف پیس میں شامل تمام ممالک کے شکرگزار ہیں اور اس بورڈ پر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ٹرمپ نے اپنی قیادت میں آٹھ جنگوں کو روکنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان جنگ روکنے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ ان کے مطابق، اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں دنیا مزید محفوظ ہوئی ہے۔

Watch Live Public News