ویب ڈیسک: میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، 20 گریڈ کے پی اے ایس افسر افضل زیدی کو سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، سابق میونسپل کمشنر افضل زیدی 30 نومبر کو 3 سالہ ابراھیم کے گٹر میں گر کر جانبحق ہونے کے واقعہ پر تنقید کی زد میں تھے۔
ذرائع سندھ حکومت کے مطابق گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی میں بھی سابق میونسپل کمشنر کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی، 19 گریڈ کی ایکس پی سی ایس افسر سمیرا حسین کو ایم سی کے ایم سی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
