وفاقی وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم ملک مضبوط کرتے رہ گئے ہم ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچاتے رہ گئےہم عمران خان کے گناہ دھوتے رہ گئےاور ہمیں ضمنی الیکشن میں دھکا دے دیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر آج آپ کے ووٹ کم ہوتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہوگی کہ آپ جس کو ڈاکو کہتے ہیں اس کو امیدوار بنا دیتے ہیں ، کبھی نالائق ترین انسان کو پنجاب پر مسلط کرتے ہیں ۔ تو پھر لوگ آپ سے تنگ آئیں گے ۔ آپ نے اپنے اراکین اسمبلی کو بھیڑبکریاں سمجھا ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج کہا ہے کہ میں لاہور میں دو دن قیام کروں گا ۔ خان صاحب آپ لاہور میں ۵ دن قیام کریں ۔ میں تو کہتا سات دن قیام کریں کیونکہ آپ کا پولیٹیکل اینڈ اسی شہر میں ہو گا ۔