یونان کشتی حادثہ، مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں

یونان کشتی حادثہ، مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں
یونان کشتی حادثہ میں وفات پانے والے مزید چار پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید چار پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئر پورٹ پہنچا دی گئیں ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثاء کے حوالے کر دیں ہیں۔میتیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ عدنان کی میت گجرات ، علی اعجاز کی میت منڈی بہاؤ الدین اور ارسلان اور ابوبکر کی میتیں نوشہرہ ورکاں روانہ کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 جولائی کو یونان سے 6 مزید میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی 3 میتیں لاہور ایئر پورٹ لائی گئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔