چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی

  چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی
کیپشن: Champions Trophy
سورس: Google

 ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری آئی سی سی میٹنگز کے آخری روز دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی نے تیار کیا۔

  آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مجوزہ شیڈول پہلے ہی بھیج چکا ہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جو فروری مارچ 2025 میں پاکستان کے تین شہروں میں شیڈول ہے۔

پی سی بی نے چیمئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول بھی آئی سی سی کو حتمی منظوری کے لیے بھیج رکھا ہے، پی سی بی نے ٹورمنٹ کے لیے بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے ہیں تاہم بھارت کی جانب سے تاحال پاکستان جانے یا نا جانے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہونے کے تمام بھارتی دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

Watch Live Public News